مچھ واقعہ،سات افغان شہریوں میں سے 4کے پاس مہاجرکارڈ جبکہ تین غیرقانونی طورپرمقیم تھے
کوئٹہ:مچھ واقعہ،سات افغان شہریوں میں سے 4کے پاس مہاجرکارڈ جبکہ تین غیرقانونی طورپرمقیم تھے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مچھ واقعہ میں عزیز رضا، محمد ناظم، عبدالرحیم، انور علی، شیر محمد، احمد شاہ، محمد صادق، چمن علی، حسین جان، آصف علی اور عبداللہ تھے اور تمام کوئٹہ کے ہزارہ ٹان کے رہائشی تھے قتل کئے گئے افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 11 کان کنوں میں سے 3 کی لاشیں افغانستان بھیج دی جائیں۔کوئٹہ میں قونصلیٹ جنرل افغانستان کی موصول ہونے والی ایک فہرست سے معلوم ہوا کہ ان کان کنوں میں سے 7 افغان تھے۔سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق افغان شہریوں میں سے 4 کے پاس مہاجرین کارڈ تھے جبکہ 3 افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ مرنے والے تمام افغانوں کا تعلق صوبہ دایکندی سے تھا۔تاہم واقعے کے بعد ہرازہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا۔انتہائی سرد موسم میں منفی درجہ حرارت کے دوران خواتین، بچوں سمیت ہزاروں افراد اس احتجاج میں شریک ہیں جو مسلسل چھٹے روز جاری ہے۔مظاہرین کا مختلف مطالبات کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم کے آنے تک وہ اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔


