اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 تھی، اس کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں