بڑھتے وزن کا طعنہ دینے والوں کو اشنا شاہ کو جواب

ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ کو اپنی نئی تصویروں پر وزن کے بڑھ جانے کے باعث تنقید کا سامنا تھا ایسے میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جھاڑ پلا دی۔
اشنیٰ شاہ نے انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کیں۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا جانے لگا۔
اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے ایک خاتون مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔
اشنا شاہ نے خاتون مداح کو جواب دیا کہ اب وہ پہلے کی طرح 21 سال کی لڑکی نہیں رہیں بلکہ اب وہ ایک خاتون بن چکی ہیں۔
اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ بطور اداکارہ بعض اوقات وہ اپنا وزن کردار کے مطابق بڑھا دیتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں کردار کے لیے اپنے جسمانی خدوخال ایک ایتھلیٹ کی طرح کرنے پڑتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ قدرتی طور پر ان کی پرکشش جسامت ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہر طرح کے کھانے بھی کھا رہی ہیں، تاہم وہ سماجی دباؤ میں آکر اپنا وزن کم نہیں کریں گی اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔
اشنیٰ شاہ نے لکھا کہ انہوں نے صحت مند جسامت اور خوبصورت کے لیے اپنے پیمانے خود ہی تیار کیے ہیں اور وہ ان پر چلتی رہیں گی، انہیں سماجی پیمانوں کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں