اسد اچکزئی کی بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں،ضیالانگو
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اے این پی کے جنرل سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے اغوا سمیت جرائم کے سدباب کے حوالے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ عبدالباسط،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، کمشنر کویٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ، سی سی پی او کوئٹہ محمد اظہر اکرام سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کے قیام میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ اسد خان کے بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورتحال میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر جاتا ہے۔ انہوں ں کا کہنا تھاکہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہمارا بنیادی مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ امن و امان کی بحالی میں عوام کا تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہیاجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ نے اسد خان کی جلد از جلد بازیابی کے لیے احکامات دے۔


