بلاول نے نہیں کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان آنا چاہیے، گیلانی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے قعطاً نہیں کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان آنا چاہیے، پاکستان واپس آنا نواز شریف ذاتی اور پارٹی فیصلہ ہے، وہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، جب وہ چاہیں گے وہ وطن واپس آ سکتے ہیں۔بدھ کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کو کینسل کرنے کی باتیں جب سے سیاست میں آیا ہوں سنتا آرہا ہوں، نواز شریف کا پاسپورٹ کو کونسل نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی انہیں پاکستان آنے سے کوئی روک سکتا ہے، حکومت بھی نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل نہیں کر سکتی ہے۔(اح+م ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں