پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
پاکستان کے دورے پر آئے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد مہمان ٹیم آج سے کراچی جیم خانہ میں پریکٹس شروع کر دے گی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے، پورے اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم آج سے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کی ٹریننگ کے دوران میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان کل ور ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments


