وینا ملک کے بچوں کی تحویل کا معاملہ عدالت نے 2 وزارتوں سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے بعد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت اسد خٹک کے وکلا نے عدالت کو آگاہی دی کہ بشیر خٹک 5 سالہ امل اور 6 سالہ ابراہم کے والد ہیں اور مذکورہ دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ بشیر خٹک اور ان کی سابق اہلیہ زاہدہ ملک المعروف وینا ملک کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک عدالت میں ازدواجی مسائل سے متعلق ایک کیس تاحال زیر سماعت ہے۔
Load/Hide Comments


