بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کینام سے منسوب

نئی دہلی :ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام منسوب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن نے بتایاکہ احمد اللہ شاہ 1857 کی جنگ آزادی کے جنگجو تھے۔آئی سی ایف کے سیکریٹری اطہر حسین کے مطابق مسجد کے نام کے حوالے سے بیشمار تجاویز موصول ہوئیں تاہم اس نتیجے پر پہنچے کہ مسجد کو احمد اللہ شاہ کے نام منسوب کیا جائے گا۔احمد اللہ شاہ جنگ آزادی ہند 1857 کے ایک رہنما تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں