سوشل ویلفیرکی آسامیوں عدم تشہیر،نوجوانوں کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ سے سوشل ورک اور سوشیالوجی کے گریجویٹس کے وفد نے ملاقات کیا انہیں گذشتہ کئی سالوں سے سوشل ویلفیئر کی آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن نہ بیجھنے کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقعے پر ناصر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے تمام شعبہ جات محض چندہ مخصوص لوگوں اور مافیاء کے ہاتھوں یرغمال ہے سفارش کلچر تمام اداروں کو تباہ کرچکی سوشل سائنسز سمیت تمام شعبہ جات کے گریجویٹس یونیورسٹیوں سے فارغ ہورہے ہے لیکن ان کو سرکاری محکموں میں میرٹ پر آسامیاں نہیں دی جارہی ہے بیروزگار سوشل ورک اور سوشیالوجی کے مطالبات جائز ہے کہ سروس کمیشن کے زریعے گریڈ سترہ کی آسامیوں کا اعلان کیا جائے لیکن اس کے لئے سرکاری نااہلی کی وجہ سے نوجوانوں کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے بنیادی مسائل و محکموں کی کارروائی و آسامیوں کی تشہیر کے لئے بھی نوجوانوں کو احتجاج اور روڈوں پر آنے کے لئے مجبور کرنا ناانصافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری اداروں ملازمت کے لئے میرٹ اور قابلیت کی بجائے معیار خرید فروخت اور وزراء کی جی حضوری بن چکی یے روز گار کے مواقع چین لئے جارہے ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہم نوجوانوں کے احتجاج میں انکا بھرپور ساتھ دینگے اور انکے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں