دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق دوسرے کی حالت غیر

دکی(نامہ نگار) میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جان بحق، جبکہ دوسرا کانکن بے ہوش ہوگیا۔ مائینز ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی شناخت خان ولد وزیر خان قوم شملزئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔بے ہوش کانکن کی شناخت اکبر ولد خان محمد قوم شملزئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔ جان بحق اور بے ہوش کانکن کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔بے ہوش کانکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیکئے کوئیٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں