بلوچ متحدہ محاز کا قیام،بلوچوں کو پی ٹی ایم طرز کی مزاحمتی محاز کی ضرورت ہے، یوسف مستی خان

کراچی، عوامی ورکرز کے سربراہ یوسف مستی خان نے انتخاب کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کا شکار بکھرے بلوچوں کو متحد کرنے کیلئے بلوچ متحدہ محاز بنا رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بلوچ مسائل کے شکار ہیں ، جو کچھ بلوچستان میں یا کراچی میں بلوچوں کے ساتھ ہور ہاہے اس کو روکنے کے لیے ایک مزاحمت کی ضرورت ہے جو پی ٹی ایم طرز پر ہو ، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ محاز میں فرد پارٹیاں اور دیگر تنظیمیں شامل ہو سکتی ہیں تاکہ بلوچ عوام کو درپیش مسائل کو متحد ہوکر حل کیا جا سکے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچ متحدہ محاز کوئی پارلیمانی پارٹی نہٰیں ہوگی بلکہ چھوٹی چھوٹی اور منتشر قوتوں کو یکجا کرکے ایک طاقت کی صورت میں سامنے لانے کی ایک کوشش ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر بلوچوں کو ملکی سطح پر نیپ جیسی پارٹی کی ضرورت ہے ، بلوچ پارٹیوں کی تقسیم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم خود کو محدود کرینگے تو تقسیم کا شکار ہونگے، سندھ کی قوم پرست پارٹیاں جی ایم سید کے ماننے والے ہیں لیکن وہ متحد نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے خود کو محدود کیا ہے۔

خیال رہے کہ عوامی ورکرز کے سربراہ یوسف مستی خان کی قیادت میں بلوچ متحدہ محاز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں