افغانستان، مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے دھماکے
کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والوں دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔افغان پولیس کے مطابق آج صبح کابل میں تین دھماکے کیےگئے، یہ تمام دھماکے میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے جس میں انسداد منشیات فورس کی گاڑی سمیت تین الگ الگ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔کابل کے علاوہ جلال آباد میں بھی دھماکا کیا گیا جس میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ صوبے پروان میں بھی ایک دھماکا کیا گیا، طالبان کی جانب سے دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


