لاہور، پیش امام کے اندھے قتل کا معمہ حل،بیوی گرفتار

لاہور،شالیمار کے علاقے میں پیش امام کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے انکشاف پر مقتول کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول امام مسجد کی بیوی کے ساتھ مل کر امام مسجد کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف اور نادیہ نے پہلے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں اور پھر اشرف نے مقتول کی گردن پر چھری چلائی،ملزمان نے اپنا ناجائز تعلق چھپانے کے لئے امام مسجد کو قتل کیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل شالیمار کے علاقہ ملتان کالونی میں نامعلوم افراد نے امام مسجد آصف کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے تیز دھار آلے سے مقتول کا گلہ کاٹ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں