وفاقی کابینہ کا اجلاس، حکومت مخالف تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت اور ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نئے چیئرمین اوگرا کی سمری میں پیش ہوگی، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔ پبلک سیکٹر اداروں کے خالی سربراہوں اور سی ای اوز کی پوسٹوں پر بریفنگ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

وزارت مواصلات کی جانب سے میٹرو بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے باہمی قانونی امداد کی درخواستوں کے معاملے پر غور ہوگا۔ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں