جولائی تک 300 ملین امریکیوں کیلیے کورونا ویکسین ممکن بنالیں گے،صدر جو بائیڈن

واشنگٹن :امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی تک 300 ملین امریکی شہریوں کے لیے کورونا ویکسین ممکن بنا لیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پروگرام انتہائی بری حالت میں ملا لیکن سائنسدانوں نے ریکارڈ وقت میں ویکسین کی دریافت میں اپنا کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا ویکسینیشن پروگرام سے متعلق اپنا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اگلے ماہ تک کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنےکا خدشہ ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا 300 ملین شہریوں کے لیے جولائی تک کورونا ویکسین ممکن بنا لےگا۔خیال رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کورونا کے باعث اب تک 4 لاکھ 86 ہزار 922 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں