خضدار، مسلح افراد نے تیل بردار گاڑی کو ڈرائیورسمیت لے گئے

خضدار (نمائندہ خصوصی) دراکھالہ کے قریب تیل بردار گاڑی کو ڈرائیو سمیت لے جانے کی اطلاع، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تقریبا ایک بجے کے قریب نال سے بیلہ جانے والی ایرانی تیل سے لوڈ پک اپ گاڈی کو گروک کے ایریا سے مبینہ طور پر ڈاکوؤں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے جس کے بعد بلیک کلر کی سرف گاڈی میں مسلح افراد نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کرتے رہے دراکھالہ سے نزدیک سرف گاڈی نے ان کو اورک ٹیک کیا تو پک اپ الٹ گئی جبکہ سرف گاڈی کا ٹائر بسٹ ہوا تو مسلح افراد نے بعد میں آنے والی گاڈیوں کو روک کر ان سے ٹائر تبدیل کروایا اور چھ مسلح افراد نے ڈرائیور پر شدید تشدد کرکے انہیں دوسری تیل سے لوڈ پک اپ گاڈی سمیت اٹھاکر لے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں