دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ دیا مرزا دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں جب کہ شادی کی تقریب 15 فروری کو ہوگی جس میں صرف دیا مرزا کے اہل خانہ اور دوست شرکت کریں گے۔ اداکارہ دیا مرزا کے ہونے والے شوہر وائی بھاؤ ریکھی بزنسمین ہیں جو کہ باندرا میں رہتے ہیں۔
وائی بھاؤ ریکھی نے اس سے قبل یوگا انسٹرکٹر سنینا ریکھی سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم اداکارہ دیا مرزا کا شادی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں ا?یا ہے۔
واضح رہے کہ دیا مرزا نے 2014 میں بزنس پارٹنر ساحل سانگھا سے شادی کی تھی تاہم گزشتہ سال اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 11 سال تک ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا لیکن ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں