بلوچستان میں مزید 14ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکروں کو انسداد کورونا وائرس ویکسین لگا دی گئی

کوئٹہ:بلوچستان میں مزید 14ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکروں کو انسداد کورونا وائرس ویکسین لگا دی گئی، محکمہ صحت حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں 10،اوتھل، حب، دالبندین اور تربت میں ایک، ایک ہیلتھ کیئر ورکر کو چین کی جانب سے فراہم کردہ انسداد کورونا وائرس ویکسین لگا دی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 197ہوگئی ہے حکام کے مطابق اب تک کوئٹہ میں 121، تربت میں 71، لسبیلہ میں 4 چاغی میں ایک صحت عملے کو ویکسین لگائی جا چکی ہے واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان کو صوبے 4410ویکسین ملیں تھیں جن میں سے 4213اب بھی باقی ہیں جبکہ اب تک صوبے میں کوئی بھی ویکسین ضائع ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں