پنجگور میں درجہ حرارت 45 تک پہنچ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم، پانی کی قلت

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگورمیں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے مگر سارے دن بجلی غائب رہا اور رات 9بجے مختلف فیڈرز میں بجلی کی سپلائی بحال ہوگیا، پنجگور میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، لوگ پانی کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں، حکمران علاقے کے سہولیات کی بات کرتے ہیں مگر پنجگور ضلع ہوتے ہوئے بنیادی سہولیات بجلی، پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم سمیت دور حاضر کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقے کے منتخب نمائندوں کو چاہیے کہ عام عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں