بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ (یو این اے) قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص کردئےے ،وفاق کی جانب سے 11ارب روپے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے استعمال ہونگے ۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی 2024-25 میں بھی بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔منظور کیے گئے منصوبوں میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کو تیز کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈ سے انٹیگریٹڈ فلڈ ریسیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر کی منظوری دی جس میں ساڑھے 15 کروڑ ڈالر مکانات کی تعمیر نو اور بحالی، پانچ کروڑ ڈالر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، چار کروڑ ڈالر معاش اور تین کروڑ ڈالر آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیے جائیں گے۔پی ایس ڈی پی 2024-25 میں بھی بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیںچائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت آنے والے منصوبوں کے تحت فورم نے تھاکوٹ اور رائے کوٹ کے درمیان قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ کے لیے 13 ارب روپے سے زیادہ آر ایم بی کی منظوری کے ساتھ ساتھ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی۔ فورم کو بتایا گیا کہ گوادر کا نیا ہوائی اڈہ رواں سال میں آپریشنل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں