ملک میں جمہوریت ہے نہ روزگار، حکمران لاپتہ ہیں،شاہد خاقان عباسی

کراچی:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں، ملک میں آج بدقسمتی سے جمہوریت نہیں، آج روزگار نہیں، حکمران لاپتہ ہیں، سب اکٹھے بیٹھیں، فیصلہ کریں پاکستان کو کیسے چلانا ہے، پاکستان میں جو اندرونی خطرات پیدا کیے گئے ہیں، وہ ہمارے وجود کے لیے بھی خطرہ ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کراچی پہنچے جہاں انھوں نے سابق گورنر محمد زبیر اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا دوسال میں سب نے دیکھ لیا ہے، موجودہ حکومت کا جو ماڈل دیکھا ہے وہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جوحالات ہیں، وہ معمول بات نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، سب کو بیٹھنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں