دکی،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

دکی:لونی کے علاقے سگھر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان سمت اللہ ولد خیر محمد قوم لونی کو جاں بحق کردیا لیویز زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے، قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے، لیویز دکی اور لواحقین نے لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، مزید کاروائی دکی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں