آصف زرداری نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور آئی جی سمیت انٹیلی جنس کے حکام بھی شریک ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ اجلاس آج شام بلاول ہاﺅس میں طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں