سعودی عرب ، مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری، تعلیمی اداروں میں عام تعطیل

ابو ظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں جس کے باعث کل اور جمعے کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، علاوہ ازیںدفاتر سے متعلق فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا، بارش کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام کر دیا گیا، واضح رہے کہ 15روز قبل ہونے والی طوفانی باروشوں سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، نقصان کا تخمینہ لگائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ الرٹ کے بعد لوگوں نے پارکنگ کیلئے اونچے مقامات کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں