کراچی، تیز رفتار گاڑی اور ڈمپر میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، 4زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں واقع سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے جا کر ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 4افراد زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق پانچوں دوست جمیل میمن سوسائٹی سے قربانی کی گائے دیکھ کر واپس آ رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 7 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی بیوہ ماں کی اکلوتی اولاد تھا۔سچل تھانے کی حدود سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار نمبر APB-592 کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ نعمان ولد امین کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں 24 سالہ اویس ولد رشید ، 25 سالہ احمد مجتبیٰ ولد عمران ، 20 سالہ خزیمہ ولد نعمان اور 22 سالہ احمد ولد ناصر شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں