فیصل آباد، گھر میں آگ بھڑک اٹھی، 3بچے جاں بحق، والد اور بچی زخمی

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاﺅن کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں تین بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچی اور والد زخمی ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے، وہ واپس پہنچے تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا جبکہ آگ سے کمرے کی چھت گر گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، واقعے میں جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی بچی امبر، 6 سالہ ایمن اور 8 سال کا ارسلان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں