کراچی، لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ، 3 کارکنان زخمی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر پر گرنیڈ حملے کے نتیجے میں متعدد کارکنا ن زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں جمعہ مسجد کے قریب قائم جماعت اسلامی کے دفتر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرینڈدھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ،جبکہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت عبدالباقی، حسین اور غلام مصطفیٰ کے نام سے کی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے