فوج سے متعلق بیان، گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمن پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف فوج سے متعلق تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ مولانا فضل الرحمن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی 28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
Load/Hide Comments


