پنجاب پولیس نے مشتبہ افراد کا حملہ ناکام بنا دیا، 7اہلکار زخمی

تونسہ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے جھنگی چیک پوسٹ پر رات گئے مشتبہ افراد کا حملہ ناکام بنا دیا، تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے مشتبہ افراد نے 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ اہلکاروں نے 03 گھنٹے تک لڑنے کے بعد مشتبہ افراد کا حملہ ناکام بنا دیاترجمان کے مطابق حملہ آور جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 حملہ آوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، امن دشمنوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 اہلکارزخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں