گمشدہ راشد حسین بلوچ کی عدم بازیابی، وائس فار جسٹس نے ایکس پر مہم چلانے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے لاپتہ انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کی طویل گمشدگی اور عدم بازیابی کےخلاف ایکس پر مہم چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد حسین بلوچ کو بے بنیاد معلومات کی بنیاد پر 26 دسمبر 2018 کو حراست میں لیا تھا اور 6ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد 22 جون 2019 کو پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ راشد حسین کی پاکستان منتقلی کی تصدیق حکام نے کی تھی اور نیوز چینلز پر ان کی منتقلی کی خبریں بھی نشر کی گئی تھیں تاہم انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا اور تاحال ان کے بارے میں خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔ جس وجہ سے خاندان شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت بھی بغیر کسی قانونی عذر کے مسلسل سماعت ملتوی کی جا رہی ہے جس سے راشد حسین بلوچ کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ رہے ہیں، لہذا بلوچ وائس فار جسٹس راشد حسین کی طویل گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف 3 مئی 2024 کو شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر آن لائن مہم چلائے گی۔ تمام سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء، صحافیوں، وکلاء، انسانی حقوق اور سوشل میڈیا کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ مہم میں حصہ لے کر راشد کی با حفاظت بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں