امن دشمنوں کا کوئی مذہب نہیں، خضدار جیسے واقعات سے صوبہ مزید پسماندہ ہوگا، شہری ایکشن کمیٹی

خضدار(بیورورپورٹ) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدارکے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں خضدارپریس کلب خضدار کے صدرمولانا محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمنوں کا کوئی مذہب نہیں ، یہ کسی بھی شکل میں قابل مذمت ہیں،مولانا کے جاں بحق ہونے سے پورا شہر سوگوار ہے، اس طرح کی وحشیانہ کاروائیوں سے شہرکی بنیادیں مزید کمزور پڑ جائینگے ، ایسے واقعات سے علاقے میں وحشت، بربریت کو پھیلنے کا موقع ملے گا، پسماندہ ترین صوبے میں مزید غربت ، جہالت ، دہشت کی نئی نرسریاں جڑ پکڑنا شروع کرینگے ، اقتدار اعلی کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ علاقے کے امن و امان کو بحال کریں ، ایسی کاروائیوں پر زیرو ٹولرنس پر عمل کریں ، علاوہ ازیں بیان میں پسماندگان سے اظہار تعزیت اور علاقے میں امن و امان کی بہتری تک اپنی جہدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں