مستونگ میں نہم جماعت کے طالب علم کا قتل، 3ملزمان با قاعدہ گرفتار، اسلحہ برآمد
مستونگ( آئی این پی )اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے کہا ہے کہ مستونگ کے علا قے درینگڑھ میں نہم جما عت کے طا لب علم کو قتل کر نے والے 3ملزمان کو گرفتار کر کے آ لہ قتل پستول بر آمد کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا کی سربراہی اور خصوصی ہدایات پر جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں امن و امان کی بحالی اور ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں مصروف عمل ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا کی واضع پالیسی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی جان مال کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے اور مزید سخت اور اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں 13تاریخ کو درینگڑھ کے علاقے میں نہم جماعت کے ایک طالب علم زوہیب احمد ولد داد محمد ابابکی ساکن صدیق آباد جوکہ سکول سے چھٹی کرکے اپنے موٹر سائیکل پر گھر صدیق آباد جارہا تھا جن کو نامعلوم الاسم ملزمان نے ببری ریلوے پاٹک کے قریب کلی صدیق آباد لنک روڈ پر پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے شاتر قاتل فرار ہوتے ہوئے استعمال شدہ خول بھی اپنے ہمراہ لے کر گئے تھے ، اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اس اندھے قتل کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے بالا آخر اللہ کے فضل و کرم سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔اس دوران شق کی بنیاد پر متعدد افراد سے تحقیقات کی گئی 5افراد کو حراست میں لے لیا، قتل میں ملوث 3افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے واقعہ کے ملوث قاتلوں کو دن رات ایک کرکے تین دن کے اندر اللہ کے فضل و کرم سے بے نقاب کر لیا اور نہم کلاس کے طالب علم کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزمان نے جرم بڑے ہوشیاری اور چلاکی سے کیا ملزمان نے کسی سے پسٹل خریدنے اور چیک کرنے کیلئے لیا تھاپسٹل مالک کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کی تحقیقاتی ٹیم میں میرے ساتھ میجر رسالدار پیرمحمد علیزئی ایس ایچ او لیویز تھانہ درینگڑھ میر ایاز محمد شہی، انویٹیگیشن آفیسر نصراللہ سمالانی، مجیب الرحمن مینگل، نوربخش مینگل، لعل جان محمد شہی ،شکیل احمد محمد شہی و دیگر شامل تھے۔لیویز فورس کی پوری ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہیں۔


