کوشش ہوگی فنڈز ملیں، وفاق نے سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، نامزد گورنرکے پی کے

پشاور (این این آئی)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا امن دشمنی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتِ حال اولین ترجیح ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کھینچا تانی نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کو سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، مرکز کے ساتھ صوبے کی وکالت کریں گے، کوشش کروں گا فنڈز ملیں جس سے ترقی ہوگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کیساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں