پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، سائبر تحقیقات کیلئے وسائل اور خصوصی تربیت پر گفتگو
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں سائبر تحقیقات کیلئے وسائل کی فراہمی پر گفتگو کی۔ محسن نقوی نے واشنگٹن میں ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات کی اور پاکستان کے اندر اورباہر سائبر تحقیقات کے لیے وسائل کی فراہمی اور خصوصی تربیت پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کاش پٹیل نے کہا کہ ہماری شراکت داری نہایت اہم ہے، ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی ہم مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرداخلہ کی میزبانی کرنا باعث اعزاز ہے، ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کےلئے ان کے تعاون کو بے حد سراہتی ہے۔
Load/Hide Comments


