سیکرٹری جنرل جے یو آئی نے جعفر مندوخیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کا خیر مقدم کر دیا

کوئٹہ(یواین اے)جمعیت علما اسلام(س )کے مرکزی پارٹی سیکرٹری جنرل مولانا شفیق دولت زئی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان میں شہباز شریف کے شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان تعیناتی کے فیصلہ کا زبردست خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتہائی انتہائی بے داغ ماضی کے مالک سینئر تجربہ کار غیرت متنازعہ عوام میں مقبول شخصیت شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان کے تعیناتی کے منظوری کے بعد بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اس فیصلہ کا بلوچستان کے عوام نے خیر مقدم کیا ہے اور اس فیصلہ سے بلوچستان کے مسائل ے حل اورترقی کیلئے راہ ہموار ہوجائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں