کہوٹہ، مسافر بس میں ڈکیتی، فائرنگ سے مسافر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

کہوٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بس میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق، پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ڈاکوو¿ں نے ناکا لگا کر ایک بس میں لوٹ مار کی واردات کی، اس دوران ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق اور بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، مسافر بس فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے رات گئے اصل روٹ کو چھوڑ کر شارٹ روٹ لینے کی کوشش، جہاں ڈاکوو¿ں نے ناکا لگا رکھا تھا۔ ڈاکوو¿ں نے موقع پر پاکر گاڑی کو گھیر لیا اور بس میں چڑھ کر مسافروں سے نقدی، موبائل فون چھین لیے، واردات کے دوران ایک مسافر نے ڈاکو کو دبوچ لیا، جس پر اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک مسافر جو سرکاری اہل کار بتایا جاتا ہے جاں بحق ہوگیا جب کہ بس کا ڈرائیور پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، بعد ازاں ڈاکو لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں