وزیراعلیٰ بلوچستان سے کامیاب مذاکرات، ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال ختم کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب۔ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا صوبے کی تمام شاہراہوں پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان۔ مذاکرات کے موقع پر صوبائی وزیر علی مدد جتک اور رکن اسمبلی میر لیاقت لہڑی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے اضافی چیک پوسٹ اور جابجا مسافر گاڑیوں کو روکنے کیخلاف مرکزی شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں