مسافر گاڑیوں میں اضافی ٹینک لگاکر ڈیزل کی اسمگلنگ جرم ہے

خضدار (این این آئی) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ و کسٹم حکام نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مسافر بسوں میں اضافی ٹینک لگا کر ڈیزل کی اسمگلنگ نہ صرف جرم ہے بلکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں مسافروں کے جان و مال کے نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے، تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فوری طور پر مسافر بردار گاڑیوں کے ذریعہ سے ڈیزل اسمگلنگ سے اعتراز برتیں اور مورخہ 15 مئی تک اپنی گاڑیوں سے ڈیزل سمگلنگ کے لیے نصب اضافی ٹینک ہٹا دیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کی مرتکب مسافر گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں