غیر مقامی انجینئرز کی ایکسٹینشن پر ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا اظہار تشویش

کوئٹہ (پ ر)ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائز BME کی طرف سے دہائیوں سے مقامی انجینئرز کی حق تلفی اور غیر مقامی انجینئرز کی تعیناتی و انٹرنشپ کے نام پر سال کے کنٹریکٹ کے بعد بھی غیر مقامی انجینئرز کی ایکسٹینشن قابل تشویش ہے۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے مزید کہا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے احتجاج و مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے یقین دہانی کے باجودحالیہ چیف مینیجر BLZ و دیگر متعدد اشتہارات میں حکومت بلوچستان کی عدم موجودگی و اشتہارات کو صرف پی پی ایل کے ذریعے مشتہر کرنا قابل تشویش ہے اور یہ حکومت بلوچستان و بولان مائننگ انتظامیہ کی بد دیانتی کو ظاہر کرتی ہے۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مزید اپنے بیان میں اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان ینگ انجینئرز کے حقوق کی جنگ لڑتی آرہی ہے اور جلد بولان مائننگ انٹرپرائز کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرے گی جس کی مکمل ذمہ داری مائننگ ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان اور بولان مائننگ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں