واپڈا ، ایف ائی اے کے غیر قانونی چھاپوں نے زندگی اجیرن بنادی ، انجمن تاجران چمن

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں سول سوسائٹی انجمن تاجران اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں FIA اور واپڈا کی طرف سے غیر قانونی FiR چھاپوں گرفتاریوں اور جرمانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے ہی گزشتہ 7 مہینے سے باڈر بند کر رکھا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ، خودکشیوں پر مجبور بلکہ خودکشی کررہے ہیں ، دوسری طرف سیلاب نے لوگوں کو تباہ وبرباد کردیا ہے اس افت زدہ صورتحال میں FIA اور واپڈا کی بدمعاشی سمجھ سے بالاتر ہے لوگ بھوک اور غربت سے نڈھال ہوگئے ہیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو صوبہ گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں