بھائی کو نامعلوم افراد نے لاپتا کردیا، حکومت بازیاب کرے، پنجگور کے رہائشی کا مطالبہ

پنجگور (یو این اے) پنجگور چتکان کے رہائشی عابد حسین نے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی زاہد حسین کو ان کے گھر واقع چتکان کور کر سے 9 مئی 2024 کو شام ساڑھے 6چھ بجے نامعلوم افراد اٹھاکر لے گئے جوکہ تاحال لاپتہ ہے۔ حکومت وقت اور انتظامیہ سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغاگل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ حسین آغاگل نے اپنے گفتگو میں کہا کہ زاہد حسین کو بلاوجہ گھر سے اٹھا کر لاپتہ کرنا ظلم کی انتہا ہے۔پنجگور میں جنگل کا قانون ہے انتظامیہ اور پولیس کے ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہورہے ہیں ۔ انتظامیہ اور پولیس اپنی بے بسی کا اظہار کریں یا پھر اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے یہاں سے چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زاہد حسین کو بازیاب نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے اور سی پیک روڑ بھی بلاک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں