گڈانی کے قریب مشترکہ کارروائی، 500 کلو آئس اور 3500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط
گڈانی(یو این اے ) گڈانی کے قریب پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلو گرام آئس (میٹھا میتھا مفیٹامین)اور 3 ہزار 500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔ کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ غیر ملکی شراب پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی جبکہ منشیات کی بھاری کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔
Load/Hide Comments


