پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 39 پیسے کمی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے کمی، نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی، نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر ، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں