ژوب میں اساتذہ کی غیر حاضری، اسکول کی طالبات کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند کردی

ژوب (یو این اے) اساتذہ غیر حاضر طالبات کا احتجاج محکمہ تعلیم کے آفیسران کے خلاف نعرے بازی کوئٹہ شاہراہ بلاک جی ٹی اے ضلعی صدر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم محکمہ تعلیم نے 10 خواتین اساتذہ کی منسلکی کا حکم نامہ جاری کر دیا شہر میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نیو اپوزئی کی سینکڑوں طالبات نے والدین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ شاہراہ کو بلاک کر دیا، بندش کے نتیجے میں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں جبکہ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر طالبات نے محکمہ تعلیم اور افیسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی طالبات نے بتایا کہ شہر کے ایک بڑے گرلز ہائی اسکول جس میں سینکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں مگر اس اسکول میں صرف پانچ اساتذہ تعینات ہیں جن میں دو حاضر جبکہ تین اساتذہ عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں محکمہ تعلیم کی غفلت کے باعث ایک بڑے ہائی اسکول کو صرف دو اساتذہ سے چلایا جارہا ہے، طالبات کی احتجاج کا اطلاع ملنے پر چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد خان کبزئی نے موقع پر پہنچ کر محکمہ تعلیم کے آفیسران کو آگاہ کیا جس پر محکمہ تعلیم کے آفیسران لعل جان موسی خیل شیخ موسی خان موقع پر پہنچے اس دوران جی ٹی اے کے ضلعی صدر فتح خان مندوخیل کی یقین دہانی پر والدین اور طالبات نے احتجاج ختم کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جی ٹی اے کے ضلعی صدر فتح خان مندوخیل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ طالبات کا مطالبہ برحق ہے اس لئے فوری طور پر دس اساتذہ کو منسلک اور چار مستقل تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں