کوہلو،ایک پولیس اہلکارنے ہماراجیناحرام کیاہے ،تحفظ فراہم کیاجائے،شہری کی پریس کانفرنس
جعفرآباد(نامہ نگار)گل محمدڈومکی ایک پولیس اہلکارہے جس نے ہماراجیناحرام کیاہواہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہے لیکن ملک محمدعلی تھانہ کی پولیس ان کوسپورٹ کررہاہے اوروہ ہماراراستہ بندکیاہواہے آئے روزلڑائی جھگڑا کرتاہے مجھ پرفائرنگ کیاگیاوہ ایک شرارتی شیطان قسم کاانسان ہے خداکے لیئے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب جعفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمدخان ڈومکی نامی شخص نے الزام عائدکیاہے کہ جعفرآباداورصحبت پورکے سرحدی علاقے میں ہمارے ذرعی زمین ہیں جہاں پر گل محمدڈومکی نامی ایک پولیس اہلکارنے ہمارا جیناحرام کررکھاہے وہ ہمارا راستہ بندکیاہواہے ہم لوگ ہر میر معتبر کے پاس گئے لیکن وہ فیصلے پربھی نہیں آرہاہے ایس ایس پی کودرخواست دیا ا±ن کے خلاف مقدمہ درج ہوالیکن پولیس اپنے پیٹی بھائی کوگرفتارنہیں کررہاہے ا±ن پولیس ملازم سے میرے اورمیری خاندان کی جان کوخطرہ ہے اس نے پہلے بھی ہم پر فائرنگ کی ہے ایس ایس پی صحبت پورسے مطالبہ ہے کہ پولیس تھانہ ملک محمدعلی کے پولیس کی رویے کودرست کرکے ملزم گل محمدڈومکی کوگرفتارکیاجائے اور مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔


