کوہلو کے علاقے دولواہی میں فائرنگ، 2جانور ہلاک

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) کوہلو کے سرحدی علاقے دولواہی کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائر کیے جس کے نتیجے میں ایک گدھا سمیت دو بکری ہلاک ہوئے ہیں تاہم انسانی جانوں کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ذرائع کے مطابق فائرنگ وڈیرہ لیاقت علی شیرانی کے گھر پر ہوا ہے، اس حوالے سے وڈیرہ لیاقت علی شیرانی نے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے میڈیا نمائندگان کو حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دو بجے کے قریب گھر کے چاروں اطراف سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر ہم نے کلاشنکوف کے ساتھ جوابی فائرنگ کی، ان کا کہنا تھا یہ فائرنگ کا سلسلہ قریباً 30 منٹ تک جاری رہا جس میں نا معلوم افراد نے چار راکٹ فائر کیے جبکہ دیگر اہم ہتھیاروں کا استعمال بھی ہوا ہے جن میں سکیل و سنائپر رائفل شامل تھے، انہوں نے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رات میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو جانور ہلاک ہوئے اور گھر کے دیواروں میں بھی جزوی طور پر نقصانات پہنچے ہیں لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے فضل کرم سے انسانی جانیں محفوظ رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ علی الصبح مقامی افراد کے ساتھ جب چاروں اطراف گشت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم مسلحہ افراد نے گھر کو چاروں اطراف سے گھر کر حملہ کیا اور قدموں کے نشانات سے معلوم ہو رہا تھا کہ ان کی تعداد 8 سے دس بندے تھے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے اس قدر ذاتی دشمنی تو نہیں تھی نہ ہے کہ کوئی میرے گھر میں اس قدر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرے مگر سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں اگر کسی نے اس کا رد عمل دیا تو علم نہیں یا نساو¿ کے چار پولنگ میں ری پولنگ کے حوالے سے علاقے میں خوف ہراس پھیلانے یہ سب کیا بھی علم نہیں، وڈیرہ لیاقت علی شیرانی نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، آئی جی ایف سی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمانڈنٹ ماوند برگیڈ ، ڈپٹی کمشنر کوہلو ، اسسٹنٹ کمشنر کاہان و دیگر حساس اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر حملے واقع کا نوٹس لیں اور جلد انکوائری کمیشن بیٹھا دیا جائے تاکہ ان معلوم افراد کے بارے میں معلوم کر کے ان کے خلاف کاروائی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں