جاں بحق میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا
راولپنڈی(پ ر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مشتبہ افراد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جاں بحق ہونے والے میجر بابر کی نماز جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری اور سول افسروں، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میجر بابر خان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ میجر بابر نیازی کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، میجر بابر نیازی نے 2012 میں آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، میجر بابر نیازی اس وقت فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ ، ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے۔
Load/Hide Comments


