ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی جھنڈا بردار خالی آئل ٹینکر کو روک دیا گیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
ویب ڈیسک : امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ خلیج عمان میں امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ٹامپا فلوریڈا سے سینٹ کام کے مطابق امریکی فورسز نے وارننگ نظر انداز کرنے پر ایرانی آئل ٹینکر پر فائرنگ کی۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی بندرگاہ کی جانب جانے والے ایرانی جھنڈا بردار خالی آئل ٹینکر کو روک دیا گیا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران پورٹ سے آنے اور جانے والے جہازوں کے خلاف ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ ہے۔
Load/Hide Comments


