بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے تسلسل کے ساتھ اقدامات ناگزیر ہیں، صدر آصف زرداری کا گورنر بلوچستان سے گفتگو
اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے جامع حکمتِ عملی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات ناگزیر ہیں۔بدھ کو ایوان صدر میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے جامع حکمتِ عملی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات ناگزیر ہیں
Load/Hide Comments


