پنجگورکی سڑکیں ناقابل استعمال، محکمہ مواصلات و تعمیرات بحالی پر توجہ نہیں دے رہی، شہری پریشان

پنجگور (نمائندہ انتخاب)پنجگور کی رابطہ سڑکیں ناقابل استعمال ہوگئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں 2022/23 کے طوفانی بارشوں سے شہر کے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئے تھے آور حالیہ طوفانی بارشوں سے سڑکوں کی حالت مزید بگڑ گئی ہے پنجگور میں محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے پاس مشینری اور افرادی قوت موجود ہے مگر سڑکوں کی بحالی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ، محکمہ بی اینڈ ار پنجگور کے ہزاروں ملازمین گھر بھیٹے تنخواہیں لے رہے ہیں ، پنجگور گچک توڑ پنجگور پروم روڑ پنجگور واشک سگار سنگ روڑ کی حالت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں مگر محکمہ بی اینڈ ار ان سڑکوں کو سال بھر نہ گریڈنگ کرتا ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرتا ہے جس سے سڑکیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں ، پنجگور بارڈرز چیدگی روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے کچے راستے بند ہوگئے تھے مگر ٹرانسپورٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو بحال کر دیا تھا اس دوران ٹرانسپورٹرز کے ایک گاڑی سیلابی ریلے کی بھی نزر ہوگیا تھا ٹرانسپورٹرز نے ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا مگرمحکمہ بی اینڈ ار تاحال سڑکوں کی بحالی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں